ابنا: انقلابي کمانڈر عبد المجيد ملجتہ نے بتايا ہے کہ انقلابي فوجيوں نے بني وليد کے جنوب ميں اس علاقے کا محاصرہ کر ليا ہے جہاں سرت سے بھاگنے کے بعد سيف الاسلام کے چھپے ہونے کي خبريں ہيں-
دار الحکومت طرابلس سے ڈيڑھ سو کيلوميٹر کے فاصلے پر واقع بني وليد شہر کئ ہفتوں تک جنگ کے بعد انقلابيوں کے قبضے ميں آ يا تھا اور کچھ رپورٹوں کے مطابق ، سرت جانے سے قبل بھي سيف الاسلام اس شہر ميں موجود تھا - اس انقلابي کمانڈر نے بتايا کہ ليبيا کي خفيہ ايجنسي کے سابق سربراہ عبد اللہ السنوسي ، بھاگنے ميں مدد کے لئے سيف الاسلام کے رابطے ميں تھے ليکن ہمارے فوجيوں نے بني وليد کے اس علاقے کو محاصرے ميں لے ليا ہے-............
/169